نیٹ پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی نوجوان کرکٹر چل بسے

0
297

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اُبھرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن نیٹ پریکٹس کے دوران گردن پر گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس کے مطابق بین آسٹن منگل کو میلبورن میں ٹی20 میچ سے قبل بیٹنگ پریکٹس کر رہے تھے اور انہوں نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا۔ اسی دوران فاسٹ بولر کی تیز گیند اُن کی گردن پر لگی جس کے بعد وہ فوری زمین پر گر گئے۔

انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ چل بسے۔

بین آسٹن کی اچانک موت پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، جب کہ ان کے والد نے کہا ہے کہ بیٹے کی موت کو قبول کرنا اُن کے لیے بے حد مشکل ہے اور اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا