ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو میں ماڈل و میزبان متھیرا نے بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت سے اپنے تجربے کو انتہائی ناخوشگوار قرار دیا۔ متھیرا نے بتایا کہ راکھی نے چند ماہ قبل دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کے ساتھ بدتمیزی اور مسلسل بے جا حرکتیں کیں۔
متھیرا کے مطابق راکھی اس وقت پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کے مبینہ دعووں کے باعث خبروں میں تھیں، اور اسی دوران ان سے لیا گیا انٹرویو بھی غیر سنجیدگی اور بدتمیزی سے بھرپور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ راکھی بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھیں اور بار بار ان کی بات کاٹ رہی تھیں، جیسے وہ بدتمیزی کو ہی کیش کرنا چاہتی ہوں۔
متھیرا نے راکھی کو “منحوس عورت” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انٹرویو کے دوران وہ جان بوجھ کر مسائل پیدا کر رہی تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راکھی کو شو کے لیے معاوضہ بھی دیا گیا تھا اور بعض اوقات کچھ آرٹسٹ پیسے لے کر بھی تنگ کرتے ہیں۔ متھیرا کے مطابق ٹیم نے صرف اس لیے برداشت کیا کہ اگر راکھی کال کاٹ دیتیں تو ان کی ادائیگی ضائع ہو جاتی۔






