پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے، جس پر مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرا غم پھیل گیا۔ وہ طویل عرصے تک ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور متعدد یادگار کردار ادا کیے۔
عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل “انتقام” میں رشید بابا کے کردار سے خاص شہرت ملی۔ اُن کی شاندار اداکاری اور خوبصورت اردو تلفظ نے انہیں ناظرین کے دلوں میں منفرد مقام دیا۔
ان کے دیگر معروف ڈراموں میں کراچی ڈویژن ، باشو ، ہیر رانجھا اور کھلونا شامل ہیں۔
مرحوم کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا۔ ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر تھے، جبکہ وہ اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔
شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنے چچا کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔






