لیجنڈری اداکار کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال داخل

0
219

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر، جو چند روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں، طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہوگئے۔ ان کی بیماری کی خبر سامنے آتے ہی اسپتال کے باہر میڈیا اور مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

’’شعلے‘‘، ’’دھرم ویر‘‘، ’’زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا‘‘ اور ’’یملا پگلا دیوانہ‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے دھرمیندر کی ناسازی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ چند روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ بھنگڑا ڈالتے نظر آئے تھے، جس سے ان کی اچھی صحت کا اندازہ ہوتا تھا، تاہم تازہ خبر نے پریشانی بڑھا دی۔

اداکار کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے تصدیق کی ہے کہ دھرمیندر کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمول کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور بڑھتی عمر سے متعلق عام طبی مسائل کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق دھرمیندر جلد گھر واپس آجائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا