شمالی وزیرستان: ڈی پی او اسکواڈ پر فائرنگ، 5 پولیس اہلکار زخمی

0
263

پشاور: شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بنوں–میران شاہ روڈ پر ممش خیل کے مقام پر پیش آیا۔

ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا