لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ نے چودھری شجاعت حسین کو داخلی سکیورٹی کے موجودہ اقدامات پر بریفنگ دی۔ چودھری شجاعت نے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے اقدامات کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔






