فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

0
348

کراچی: سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زید اللہ عرف زیدو، نور زادہ اور حضرت عثمان کے نام سے ہوئی۔

رینجرز حکام نے بتایا کہ یہ ملزمان خوارجی امیر شمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے اور دورانِ تفتیش انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، تاکہ وہ بھتہ وصول کر سکے۔

ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا، جبکہ نور زادہ اور حضرت عثمان کے بھائی پہلے ہی خوارج کے نیٹ ورک میں مارے جا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا