اسرائیلی حمایت تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہونگے،خامنہ ای

0
439

تہران: ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کی اسرائیل کی حمایت اور مشرق وسطیٰ میں فوجی اڈے برقرار رکھنے پر کڑی تنقید کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ امریکی یہ کہتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں، لیکن جب تک وہ اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے اور خطے میں اپنے فوجی اڈے ختم نہیں کریں گے، تعاون کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے امریکی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ایسے ملک کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کر سکتا جو خطے میں بدامنی اور اسرائیل کی حمایت کا ذمہ دار ہو۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا