عمران خان پریس کانفرنس چھوڑ کر ناک سے لکیریں نکالیں گے تو بھی سزا ملے گی،وفاقی وزیر داخلہ

0
157

باغ(طلوع نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو سزاملے گی،گالی گلوچ بریگیڈ نے بغاوت کے لیے نعرہ لگایا کہ عمران ہماری ریڈلائن ہے، اہم دفاعی تنصیبات پر حملے ہوئے ،شہدا ء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی،جناح ہاؤس جلا دیا گیا،گرفتاری روکنے کیلئے جوڈیشری پر حملہ کئے، پولیس پرپٹرول بم پھینکے گئے،کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل اور مقبوضہ کشمیر کے بغیر آزاد کشمیر نامکمل ہے، پاکستان میں ترقی کا دورشروع ہوا تو آزادکشمیرمیں بھی آغاز ہوا، جو مشکلات پاکستان میں پیش آئیں وہی آزادکشمیرمیں بھی پیش آئیں،پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کو بغاوت اورسرکشی کا جواب دینا ہوگا اس کی کوئی معافی نہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جن امیدواروں نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ان کا مشکورہوں، راجہ فاروق حیدر و دیگر کی درخواست پر حاضر ہوا ہوں، پاکستان اورکشمیردوقالب ایک جان ہیں، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل اور مقبوضہ کشمیر کے بغیر آزاد کشمیر نامکمل ہے، پاکستان میں ترقی کا دورشروع ہوتا آزادکشمیرمیں بھی شروع ہوا، جو مشکلات پاکستان میں پیش آئیں وہی آزادکشمیرمیں بھی پیش آئیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان جب بھی بحران کا شکار ہوا تو قائد نواز شریف اور ن لیگ نے اس کو مشکلات سے نکالا، بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو پوری دنیامتحدہوگئی ، دنیا کے لیے قابل قبول نہیں تھا کوئی مسلمان ملک ایٹمی دھماکیکرے، دنیاکے دباو کے باوجود بھارتی وزیرنے کہاتھا پاکستان کو سمجھناچاہیے کہ دنیاکی دھمکیوں کے باوجود نواز شریف نے 28 مئی کو 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کر کے جواب دیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت بھی پوری دنیانے پاکستان کابائیکاٹ کیاتھا، جب ملک نوازشریف کی قیادت میں تھا اس وقت دہشتگردی کانام ونشان نہ تھا ، بجلی ہمارے پاس سرپلس تھی اگلے 8 سے 9 سالوں میں دہشت گردی آئی اور لوڈشیڈنگ بھی ہوئی، دبئی کے تاجر کہتے تھے ہمارے ساتھ یہاں معاہدیکرلیں ہم وہاں نہیں آسکتے، 2013میں برسراقتدار آنے کے بعدنوازشریف نے مخالف جماعت ہونے کے باجودکشمیرمیں سپورٹ کیا ، لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی کی وجہ سے ملک آگے نہیں بڑھ رہاتھا۔انہوں نے کہا کہ ایک بابارحمتہ تھا جو بعدمیں بابا زحمتے بنا آج کربابالعنتی بن کرگھوم رہاہے، بابارحمتہ نے نواز شریف کے خلاف ایک جوڈیشل سازش کی ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کونااہل کیاگیا ، اس بات کی کڑیاں 2014سیشروع ہوئیں ، کہتارہاتھا فتنے کاادراک نہ کیاتو قوم کاحادثے کاشکارکریگا، 2014میں اس نے اسلام آبادمیں چڑھائی کی سول نافرمانی چلائی ، اس نے تھانوں پر حملے کرکے ملزمان کوچھڑایاتھا، اس نے نام لے لیکرلوگوں کو کہاتھا میں تمھیں پھانسی لگاں گا۔ اس نے پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پر چڑھائی کی تھی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2018میں اس کیتمام گناہوں پر پردہ ڈالاگیا، ایک سازش کے تحت آر ٹی ایس بٹھا کر مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی ، اس نے 4 سالوں کے دوران کوئی ترقی کا مںصوبہ نہیں بنایا، نوازشریف نے آزادکشمیرکو مالی اورانتظامی اختیارمیں خودمختیاربنایا، نوازشریف نے آزادکشمیر کاترقیاتی بجٹ ڈبل کیا ، اس نے ساڑھے تین سالوں میں جھوٹے مقدمات بنائے، عمران اب بھی دودوگھنٹے کابھاشن دیتاہے۔ اس نے بڑے بڑیدعوے کیے تھے50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دوں گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے فرح گوگی کا تحفہ دیا جس نے پنجاب کو لوٹا ، 60ارب کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگا کر چوری کیا گیا ، کہتاہے القادرٹرسٹ میں نے یونیورسٹی کیلیے بنایاتھا ، اس میں ٹرسٹی دو ہیں عمران خان اور ان کی اہلیہ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے جعلی پلاستر چڑھا کر زمان پارک میں بیٹھارہا، باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کی گئی گالی گلوچ بریگیڈکو تربیت دی گئی، بغاوت کے لیے اس نے نعرہ لگایا کہ عمران ہماری ریڈلائن ہے، گرفتاری روکنے کیلیے جوڈیشری پر حملہ کئے، جب بھی پولیس زمان پارک گئی پٹرول بم پھینکے گئے، عمران کو کرپشن کے مقدمہ میں گرفتارکیاگیا ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کے بعدطے شدہ منصوبے کے مطابق ریاست پر حملہ کیا، فوج کے اوپرحملہ کیاگیا اب کہاجارہاہے سیاسی احتجاج تھا ، کسی بغاوت اورسرکشی کو بغاوت کانام نہیں دیاجاسکتا ، جناح ہاوس میں توڑپھوڑ کی گئی وہاں لوٹ مارکی گئی آگ لگائی گئی، کیاجو چیزیں چوری ہوئیں وہ آرمی ایکٹ کے تحت ریکورنہیں ہوگی تو کیاٹریفک رولز کے تحت ہوگی ، انہوں نے شہدا کی یادگاروں پرحملہ کرکے ان کی بیحرمتی کی ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن کے علاوہ وہ کون ہے جوان یادگاروں پرحملہ کرسکتاہے، کرنل شیر خان قوم کافخر ہے انہوں نے ان کے مجسموں کو جلایا ، 75سالوں میں کسی سیاسی جماعت نے تنصیبات پرحملہ کیا؟، بغاوت اورسرکشی کاجواب دیناہوگا اس کی کوئی معافی نہیں ، ایک صاحب آتے ہیں کہتے ہیں 8دن سے قید تنہائی میں رہا، میں پی ٹی آئی کو خداحافظ اورعمران کواللہ حافظ کہتاہوں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جولائی اگست کے مہینے میں گرمی ہی ہوتی ہے ہم کئی کئی ماہ جیل رہے ہیں ، ایک ماہ بعدانہو ں نے عدالت میں پیش کیاتھا ۔ جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہزاروں کامجمع لانے کی کیاضرورت تھی ، 26نومبرکالانگ مارچ 26نومبرکی تعیناتی کے سلسلے میں تھی، عمران اورٹولہ پاکستان کیخلاف سرکشی اوربغاوت میں شریک ہے، وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو سزا ملے گی ، جن کیخلاف ثبوت ہیں ان کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلیں گے اورسزاہوگی ، پنجاب میں ن لیگ کی زمہ داری مجھ پر ہے، نوازشریف کاووٹ نہ کم ہواتھانہ پیچھے ہٹاتھا ، پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اورپی ٹی آئی میں تھا ،تحریک انصاف کے تین سے چارٹکڑے ہوں گے، ہمارے پاس گنجائش کم ہے، 2018میں ہمارے امیدواروں کوہروایاگیا ، ن لیگ اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا