سوات میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

0
149

مینگورہ(طلوع نیوز)سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو اہلکار عمر خان اور اشرف علی معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، دونوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں لگیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں راستے سے گزرنے والا نجی بینک کا سیکیورٹی بارڈ زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تین حملہ آور ملوث ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا

، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تلاش شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا