اسلام آباد: پمز اسپتال میں اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔
سرجری کے لیے جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ استعمال کیا گیا اور اس میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی، جبکہ ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی سرجری میں شرکت کی۔
ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشنز زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹومائے روبوٹ چین میں بنایا گیا ہے اور مشن ہے کہ روبوٹک سرجری پورے پاکستان میں شروع کی جائے۔
ڈاکٹر متین شریف نے مزید کہا کہ حکومت نے سرجری کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا، اور پہلی روبوٹک سرجری ایک خاتون مریضہ پر کی گئی، جس سے مریضہ جلد صحتیاب ہوگی۔






