چاہتا ہوں عمران خان باہر آئے ، فیصل واوڈا

0
412

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ، وزیراعظم اور صدر سے ملیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار ہو، اور انہوں نے اپنے موقف میں واضح کیا کہ وہ عمران خان کا خیر خواہ ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد خان ان کے بھائی ہیں اور اس وقت وہ دونوں ان کے گھر میں ہیں، جہاں ناشتہ بھی کیا گیا۔

سابق وزیر نے کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت کم ہے، اس لیے غلطیاں ہو جاتی ہیں، اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے، غلطیاں درست کی جا سکتی ہیں۔

فیصل واوڈا نے چیف منسٹر کے پی کے اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا