بابر اعظم نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے

0
433

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 115 گیندوں پر سنچری بنا کر کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

یہ بابر اعظم کی ون ڈے کیریئر کی 20 ویں سنچری ہے، جو انہوں نے آخری بار 30 اگست 2023 کو نیپال کے خلاف بنائی تھی۔ اس دوران ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے اور انہوں نے 136 اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کیں۔

بابر اعظم نے اس کارکردگی کے ساتھ سعید انور کا پاکستان میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ وہ کم ترین اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے، اس سے پہلے ہاشم آملہ (108 اننگز) اور ویرات کوہلی (133 اننگز) اس مقام تک پہنچ چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا