خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک

0
421

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مارے جانے والوں میں 4 افغان شہری بھی شامل ہیں جبکہ ایک خارجی ونگ کمانڈر عالم محسود بھی مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اور ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کارروائیوں کو سکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی پشت پناہی والے خوارج کا خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے جاری رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کولاچی اور دتہ خیل میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا