اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعلی سرکاری اہلکار بننے والے 3 مسافر آف لوڈ

0
80

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے تین مسافروں کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا جو خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار افراد نے اپنے آپ کو وزارتِ تجارت کے اہلکار ظاہر کیا اور ازبکستان جانے کے لیے پیش کردہ این او سی بھی جعلی ثابت ہوئے۔ ان مسافروں میں اعجاز حسین، کامران اسلم اور اسامہ حفیظ شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے وزٹ ویزے پر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہونے کی کوشش کی، جبکہ جعلی دستاویزات کی تیاری اور سہولت کاری میں نجی افراد اور وزارتِ تجارت کے بعض متعلقہ اہلکاروں کے شامل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا