سبق یاد نہ ہونے پر استاد کا 10 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد

0
397

لاہور کے علاقے ملت پارک میں استاد کی جانب سے سبق یاد نہ ہونے پر 10 سالہ طالب علم ایان شہروز کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ استاد نے بچے کو پلاسٹک کے پائپ سے اس قدر مارا کہ اس کے پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں پر واضح نشانات پڑ گئے۔

بچہ جب گھر پہنچا تو اس نے اپنی دادی کو واقعے سے آگاہ کیا، جس پر وہ فوراً تھانے گئیں اور ان کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی۔

ایف آئی آر کے مطابق بچے کو معمولی بات پر غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری کارروائی کا حکم دیا، جس پر پولیس نے ملزم استاد کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بچے اور خواتین ریڈ لائن ہیں اور ان کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا