سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر نبیہا کو رلا دیا

0
757

ماہرِ نفسیات اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا، جو مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوا۔ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، تاہم دلہن کے ملبوسات اور زیورات کی قیمت پر ہونے والی تنقید نے جوڑے کو شدید ذہنی دباؤ میں ڈال دیا۔

ڈاکٹر نبیہا نے میزبان وصی شاہ سے گفتگو میں بتایا کہ شادی کے فوراً بعد انہیں ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا کی تنقید نے ان کے خوشیوں بھرے لمحات کو خوفناک خواب میں بدل دیا۔ اتنے دباؤ کے بعد انہوں نے ایک موقع پر طلاق لینے کے بارے میں بھی سوچا۔

انہوں نے کہا کہ ان پر ہونے والی بلاوجہ تنقید نے ان کی خوشیوں کو دکھ میں بدل دیا اور یہ درد صرف وہی سمجھ سکتے ہیں جنہوں نے ایسے حالات کا سامنا کیا ہو۔ ان کی یہ جذباتی گفتگو سوشل میڈیا پر نئی بحث کا سبب بنی ہے، جہاں صارفین نے ان کے حق میں آواز بلند کی اور ذہنی صحت کے تحفظ پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا