اسحاق ڈار کی روزۂ رسول ﷺ پر حاضری

0
496

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے سرکاری دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری دے کر اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز میں ان کے دورے کے دوران اہم دوطرفہ ملاقاتیں اور بین الاقوامی تعاون و علاقائی حالات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واپسی پر وزیر خارجہ نے مدینہ منورہ میں روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور امت مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا