بھارتی وزیر دفاع دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں، مراد علی شاہ

0
340

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناآشنا ہیں اور سندھ کے بارے میں ان کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کو اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دینی چاہیے اور پاکستان کے حوالے سے بے بنیاد خواب دیکھنا بند کر دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور سندھ کے عوام نے ہمیشہ اپنی خودمختاری، وقار اور سیاسی شناخت کو ترجیح دی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہمیشہ پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا