الاسکا میں 64 دن تک سورج غائب رہے گا

0
267

امریکی ریاست الاسکا کے انتہائی شمالی قصبے اتقیاگوِک میں قطبی رات کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد یہاں 64 دن تک سورج افق پر نظر نہیں آئے گا۔ اس بستی میں آخری سورج غروب ہو چکا ہے اور اب 22 جنوری 2026 کو دوبارہ طلوع ہوگا۔

زمین کے محور کے جھکاؤ کے باعث یہاں اگلے دو ماہ تک سورج افق سے اوپر نہیں آئے گا، تاہم علاقے میں مکمل اندھیرا نہیں چھائے گا بلکہ چند گھنٹوں کے لیے “سِول ٹوائلائٹ” یعنی ہلکی نیلی روشنی موجود رہے گی۔

اتقیاگوِک، فیئر بینکس سے تقریباً 500 میل شمال مغرب میں واقع ہے اور یہاں تقریباً 4400 افراد رہتے ہیں۔ اس علاقے کی تاریخ نہایت قدیم ہے اور یہاں موجود آثارِ قدیمہ 500 عیسوی تک پرانے ہیں۔

سورج کی غیر موجودگی کے باعث آرکٹک سرکل میں درجہ حرارت انتہائی تیزی سے گرتا ہے۔ قطبی رات کا یہ سلسلہ پولر ورٹیکس کی تشکیل کا بھی باعث بنتا ہے، جو زمین کے بالائی فضائی حصے میں انتہائی ٹھنڈی ہوا کا کم دباؤ والا مضبوط نظام ہوتا ہے۔

یہ خطہ چونکہ ٹراپوسفیئر کی اوپری تہہ کے قریب ہے، اس لیے سارا موسم شدید ٹھنڈ میں گزرتا ہے۔ کبھی کبھار یہ یخ بستہ آرکٹک ہوائیں نیچے آ کر جنوبی علاقوں تک بھی پہنچ جاتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا