منامہ: وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر بادشاہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیرسگالی کو سراہا۔ ملاقات کے دوران امن، رواداری اور باہمی تعلقات کے فروغ میں بحرین کی قیادت کی تعریف بھی کی گئی۔
بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو “آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)” کے اعزاز سے نوازا، جو بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو پیش کیے جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ بادشاہ نے کہا کہ محمد علی جناح نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی، جس کی دستاویزات ان کے پاس موجود ہیں۔






