رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

0
446

ہانگ کانگ: رہائشی کمپلیکس میں آگ، 13 ہلاک

ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع ایک کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔ متعدد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کو چوتھے درجے کی قرار دیا ہے اور کئی گھنٹوں سے اسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق عمارت میں ابھی بھی کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی کارروائی جاری ہے۔ تقریباً 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رہائشی کمپلیکس 8 بلاکس پر مشتمل ہے، ہر عمارت 31 منزلہ ہے، اور یہاں مجموعی طور پر تقریباً 2 ہزار اپارٹمنٹس میں 5 ہزار کے قریب افراد مقیم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا