اسلام آباد: فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسلام آباد کے اسکولوں کے لیے سرما کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ یہ اوقات یکم دسمبر 2025 سے 31 جنوری 2026 تک نافذ ہوں گے۔
سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات کلاسز صبح 8:30 سے دوپہر 2:00 تک ہوں گی، جبکہ جمعہ کو وقت صبح 8:30 سے 12:30 تک مقرر کیا گیا ہے۔ پری ون کلاسز بھی جمعہ کو صبح 8:30 سے 12:30 تک ہوں گی۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں مارننگ شفٹ 8:15 صبح تا 1:15 دوپہر ہوگی، جبکہ ایوننگ شفٹ پیر تا جمعرات 1:15 دوپہر تا 6:00 شام تک جاری رہے گی۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو اس شیڈول کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔





