اسرائیلی فوج نے لیفٹیننٹ کرنل اور اس سے اوپر کے کمانڈرز کے لیے اینڈرائیڈ فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے صرف ایپل آئی فون استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
فوج کے مطابق یہ اقدام ہیکنگ اور حساس معلومات کے لیک ہونے کے خطرات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پہلے بھی حماس نے واٹس ایپ کے ذریعے فوجیوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔





