میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز پر کریک ڈاؤن، 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکی بازیاب

0
410

میانمار: مقامی فوج نے آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 38 پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیر ملکیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

تھائی آرمی نے میانمار کی سرحد عبور کر کے 38 پاکستانی شہریوں کو ریسکیو کیا، جنہیں بعد ازاں بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا گیا۔ تھائی حکام کے مطابق بازیاب کیے گئے پاکستانیوں کو مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا اور اس حوالے سے حکومت پاکستان کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ میانمار میں مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤس میں موجود ہیں، جو آن لائن فراڈ سینٹرز سے نکل کر وہاں پہنچے تھے۔

تھائی حکام نے پاکستانی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پورٹ افراد سے تفتیش کی جائے اور انہیں بھیجنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی تھائی حکومت نے ان پاکستانیوں کے نام پانچ سال کے لیے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ، میانمار اور کمبوڈیا آن لائن فراڈ کے بڑے مراکز بن چکے ہیں، جہاں فراڈ سینٹرز چلانے والے جعلی کال سینٹرز کے نام پر نوکریوں کے آن لائن اشتہارات دیتے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق نوجوانوں کو ورک ویزا کے بہانے ان ممالک بلایا جاتا ہے اور وہاں پہنچنے کے بعد انہیں قید کر کے غیر قانونی سرگرمیوں پر مجبور کیا جاتا ہے۔ حکام نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان ممالک میں ورک ویزا اور آن لائن ملازمتوں کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا