عوام مہنگائی اور بےروزگاری سے پریشان ہیں، غریب مر رہا ہے: شیخ رشید

0
682

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مہنگائی اور بےروزگاری سے شدید پریشان ہیں، غریب آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جی ایچ کیو کیس کی اگلی تاریخ 17 تاریخ مقرر ہے، اور تمام کیسوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان میں موجود نہیں تھے، اس کے باوجود ان پر مقدمات بنائے گئے۔

سابق وزیر نے کہا کہ ان کے بھتیجے نے فیصل آباد کبھی دیکھا بھی نہیں، لیکن اسے چالیس سال کی سزا سنا دی گئی اور ساتھ ہی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی آ گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بےروزگاری کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، والدین غربت کے باعث بچوں کو اسکول اور کالجوں سے ہٹا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں بھی اعلان کروایا ہے کہ بچیوں کو لازماً تعلیم دلوائی جائے، لیکن اب پڑھانے والے زیادہ اور پڑھنے والے کم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچیوں کو ضرور تعلیم دلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کالجوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا