عمران خان سے ملاقاتیں جیل مینوئل کے مطابق ہونگی، وفاقی وزراء

0
299

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی ہیں اور جیل قوانین کے مطابق قیدی کو بغیر نگرانی ملاقات کی اجازت نہیں ہوتی۔ رول 557 کے تحت اگر سپرنٹنڈنٹ کو امن و امان یا انتشار کا خدشہ ہو تو وہ ملاقات روک سکتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ رول 265 کے مطابق قیدی سے ہفتے میں ایک بار ملاقات ممکن ہے، ملاقات کرنے والوں کی تعداد 6 ہوگی، اور ملاقات میں سیاسی گفتگو یا باتیں پبلک نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ قیدیوں کو بھی ملاقات کی سخت شرائط کے تحت اجازت دی جاتی تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس میں سزایافتہ قیدی ہیں، اور انہیں جیل میں اضافی سہولیات میسر ہیں، جو ملکی تاریخ میں کسی اور قیدی کو نہیں ملی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور کے باہر موجود تھیں اور ملاقات کے دوران سیاسی گفتگو کرنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے رولز کی خلاف ورزی پر ملاقاتیں بند کی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیل کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا