یوکرین میں روس کے بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں سے توانائی اور ٹرانسپورٹ شعبے شدید متاثر ہوئے، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور ایٹمی پلانٹس کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی۔ یوکرین کے مختلف علاقوں میں پاور اسٹیشنز، ریلوے مراکز اور بندرگاہی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ یوکرینی فوج کے مطابق دو دن میں 653 ڈرون اور 51 میزائل داغے گئے، جن میں سے بیشتر مار گرائے گئے۔ روس نے کہا کہ حملے فوجی اور انفراسٹرکچر کے اہداف پر کیے گئے، جبکہ یوکرین نے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔





