آج سال کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین رات ہوگی

0
494

پاکستان سمیت شمالی نصف کرہ میں آج 21 دسمبر کو سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے طویل رات ہوگی۔ لاہور اور اس کے نواح میں دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے 10 منٹ جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50 منٹ ہوگا، دیگر شہروں میں چند منٹ کا فرق ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فلکیاتی عمل کو راس الجدی کہا جاتا ہے، کیونکہ اس روز زمین کا محور سورج سے دور جھکا ہوتا ہے، جس کے باعث سورج کی روشنی کا دورانیہ کم اور دن مختصر ہو جاتا ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ آج کے بعد دن کے دورانیے میں بتدریج اضافہ شروع ہو جائے گا اور راتیں بتدریج چھوٹی ہوتی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا