مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے۔ مرحوم پی پی 167 لاہور سے رکن پنجاب اسمبلی تھے اور اپنی عوامی خدمات کے لیے جانے جاتے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی رکن پنجاب اسمبلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کی۔






