انقرہ کے قریب طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام جاں بحق

0
1504

لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ نے تصدیق کی ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے قریب پیش آنے والے طیارہ حادثے میں لیبیا کے آرمی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد علی الحداد سمیت کئی اعلیٰ عسکری حکام جاں بحق ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک خبر انتہائی دکھ اور صدمے کے ساتھ موصول ہوئی۔ ان کے مطابق حادثے میں آرمی چیف کے علاوہ بری افواج کے چیف آف اسٹاف، ملٹری مینوفیکچرنگ اتھارٹی کے سربراہ، آرمی چیف کے مشیر اور میڈیا آفس کے فوٹوگرافر بھی جان کی بازی ہار گئے۔

عبدالحمید دبیبہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ترکی کے سرکاری دورے کے بعد واپسی کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کو ملک اور مسلح افواج کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے اہلِ خانہ، فوجی ساتھیوں اور لیبیا کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ لیبیا جانے والا نجی طیارہ انقرہ کے ضلع حایمانا میں گر کر تباہ ہوا، جس کا ملبہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا