دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت

0
210

رحیم یار خان: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم فائیو کو رحیم یار خان سے روہڑی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز کو لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب اور حتیٰ الامکان دن کے اوقات میں سفر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا