خیبر پختونخوا: صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرک اضلاع میں معدنیات نکالنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کی کان کنی اور معدنیات نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو حکم کے نفاذ کے لیے ضروری تمام قانونی اقدامات اٹھانے کا اختیار حاصل ہے۔ کسی بھی مشینری، گاڑی، اوزار یا آلات اور متعلقہ مواد کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔





