سلمان اکرم راجہ کا بیرسٹر گوہر کے بیان سے اختلاف

0
74

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کو پارٹی مؤقف کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بھیک مانگنے کی نوبت آچکی ہے اور اس صورتحال میں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی سطح پر اس بیان کی تردید کی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے جلدبازی میں بات کی اور “بھیک” کا لفظ بالکل غیر مناسب تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی بھی حوالے سے بھیک نہیں مانگ رہی اور نہ ہی پارٹی سے ایسی کوئی غلطی ہوئی ہے جسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کرانے کا جواز بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے بات چیت اسی وقت ہوگی جب بانی پی ٹی آئی پر عائد ناجائز قدغنیں ختم کی جائیں گی اور ملاقاتوں کی اجازت دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا