سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی، قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت کے ماتحت تمام دفاتر، بلدیاتی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بھی اس روز بند رہیں گے۔
یہ تعطیل ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عقیدت و احترام کے اظہار کے طور پر دی جا رہی ہے، جبکہ مختلف شہروں میں تقاریب اور دعائیہ اجتماعات کا بھی انعقاد متوقع ہے۔





