پاکستان اور چین کا ایران کے معاملے پر اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کا فیصلہ

0
453

بیجنگ: پاکستان اور چین نے ایران کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چین اور پاکستان ہر حال میں قریبی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک بین الاقوامی و علاقائی امور پر ہم آہنگ مؤقف رکھتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ایران سے متعلق امور پر باہمی تعاون کو فروغ دیں گے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

چین نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید برآں، حالیہ کشیدہ صورتحال کے باوجود تین چینی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گئے، جس پر متعلقہ فریقوں کے تعاون کو سراہا گیا۔

چین نے جاری کشیدگی کے دوران تاریخی مقامات کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور تمام فریقین، خصوصاً امریکا اور اسرائیل، سے فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے اور حالات کو مزید بگاڑنے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت چین کے دورے پر ہیں، جہاں وہ چینی ہم منصب کے ساتھ علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا