لکی مروت اور پشاور میں پولیس پر حملے، 6 اہلکاروں سمیت 9 زخمی

0
552

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور پشاور میں پولیس پر ہونے والے دو مختلف حملوں میں مجموعی طور پر 9 اہلکار زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے نورنگ میں سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں واقعات میں جوابی کارروائی کے دوران حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعات کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا