باڑہ: منڈل کے علاقے ڈاگ لم شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملبے کے نیچے 5 افراد دب گئے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو ملبے سے نکالا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے دو خواتین اور دو بچیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی میں زوجہ رسول خان شامل ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں زوجہ عبداللہ جان، زوجہ رحمت اللہ، بیٹی رسول خان اور بیٹی عزیز شامل ہیں۔






