اسلام آباد: ملک میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں فی کلو قیمت 500 روپے تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹس کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ایل پی جی سرکاری نرخ سے بھی 200 روپے زائد قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے، جس سے گھریلو صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں سپلائی کی کمی اور ڈسٹری بیوٹرز کو مہنگی ایل پی جی ملنا قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوگرا اور متعلقہ امپورٹرز قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے باعث بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔





