ذہنی معذور بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، مرکزی ملزم سمیت 4 افراد گرفتار

0
286

لاہور: ساندہ پولیس نے ذہنی معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والے تین افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کے والد کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم اہل علاقہ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کی کوشش ناکام بنا دی۔

واقعے کے دوران مشتعل افراد نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس نے مرکزی ملزم بشارت کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے پر تین افراد فضل، شہروز اور افتخار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جنہیں مقدمہ درج کرنے کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا