پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا

0
261

تہران: اسلامی پاسدارانِ انقلاب نے فضائی حملے میں شہید ہونے والے علی محمد کے بعد بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تقرری علی محمد کی شہادت کے بعد عمل میں لائی گئی، جبکہ نئے ترجمان اس سے قبل میڈیا کمیونیکیشن میں کور کے سرکاری نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کی تقرری کو عبداللہ حاجی صادقی کے دستخط کردہ فرمان کے ذریعے باضابطہ حیثیت دی گئی، جو پاسدارانِ انقلاب میں سپریم لیڈر کے نمائندے کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا