اسلام آباد: پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق عمران خان کو اینٹی ویجی ایف انٹراویٹریئل انجیکشن کی چوتھی خوراک دی گئی، جبکہ ماہرینِ چشم نے ان کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی کے نتائج میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طبی عمل سے قبل مریض کی مکمل رضامندی حاصل کی گئی اور تمام مراحل معیاری طبی نگرانی میں آپریشن تھیٹر میں مکمل کیے گئے۔
پمز انتظامیہ کے مطابق طریقہ کار کے بعد عمران خان کو ضروری نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔






