پاک افغان سرحد پر کشیدگی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان چوکیاں تباہ

0
740

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی کئی اہم چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرشان، المرجان، ایدھی پوسٹ اور دیگر تنصیبات کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں دشمن کی اشتعال انگیزی کے جواب میں کی گئیں اور سرحدی علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دفاعِ وطن کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں و ان کے سہولت کاروں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے آپریشن اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا