افغانستان کے ساتھ کوئی جنگ بندی نہیں، صرف عید پر محدود وقفہ تھا: دفتر خارجہ

0
566

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی جنگ بندی موجود نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عید کے موقع پر صرف تین دن کا محدود وقفہ دیا گیا تھا جو اب ختم ہو چکا ہے، اس صورتحال کو جنگ بندی قرار دینا درست نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔ ان کے مطابق افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں، حتیٰ کہ مارچ میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدام کے باوجود حملے جاری رہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں کے نتیجے میں 52 شہری شہید جبکہ 84 زخمی ہوئے۔ ترجمان نے افغانستان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات کو بے بنیاد اور غیر مصدقہ قرار دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے سرحد پر دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ علاقائی صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے اور متوازن مؤقف اختیار کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا