وزیراعظم کا دعویٰ: پاکستان کے ثالثی کردار سے لاکھوں جانیں بچ گئیں

0
430

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ثالثی کردار نے عالمی سطح پر اہم پیش رفت کرتے ہوئے لاکھوں انسانی جانوں کو بچانے میں کردار ادا کیا۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا میں پاکستان کا مقام بلند کیا ہے اور ملک نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں مؤثر سفارتکاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے میں مدد دی، جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے کہا کہ امت مسلمہ کو وزیراعظم اور ملکی قیادت پر فخر ہے، اور آج پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، جس کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی، اور اب بھی پاکستان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کر رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا