آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملہ ہوا تو ایران کو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکی وزیر جنگ

0
388

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ پر ممکنہ حملوں کی صورت میں ایران کو سخت نتائج کی دھمکی دے دی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعویٰ درست نہیں، اگر ایران نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا تو اسے امریکی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی ایرانی فضاؤں یا پانیوں میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی وزیرِ جنگ کے مطابق “آپریشن پروجیکٹ فریڈم” کا مقصد صرف آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا اور عالمی تجارتی راستے کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک سے بھی اس کوشش میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے اقدامات کو “بین الاقوامی بھتہ خوری” قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اس اہم بحری گزرگاہ کی ذمہ داری سنبھالنا ہوگی۔

اس موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکی افواج کسی بھی بڑی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو نقصان پہنچا ہے، تاہم صورتحال ابھی اس حد تک نہیں پہنچی کہ مکمل جنگ دوبارہ شروع ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر کے حکم پر “پروجیکٹ فریڈم” کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی آمد و رفت کو بحال رکھنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا