فیلڈ مارشل کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات، کشیدگی میں کمی پر گفتگو

0
656

تہران: پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر موجود ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے میں کشیدگی میں کمی، امن و استحکام اور مغربی ایشیا کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن قائم رکھنے اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران پہنچے تھے جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی پہلے ہی ایران میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں امریکا کے ساتھ جاری تنازع میں کمی اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا