اعلیٰ مقصد کیلئے جان، مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد

0
519

وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر قوم اور اُمت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اعلیٰ مقصد کیلئے جان، خواہشات اور مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، قربانی کا جذبہ انسانیت، ایثار اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں سنت ابراہیمی، قربانی اور اطاعت خداوندی کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اعلیٰ مقصد کیلئے جان، خواہشات اور مفادات قربان کرنا ایمان کی معراج ہے، قربانی کا جذبہ انسانیت، ایثار اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جان قربان کرنے والے شہدا قومی فخر ہیں، عید پر غریبوں، مستحقوں اور نادار افراد کا خاص خیال رکھیں، اتحاد، یگانگت اور ایثار ہی قوموں کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔

صدر آصف علی زرداری کی عیدالاضحیٰ پر قوم اور اُمت مسلمہ کو مبارکباد

صدر مملکت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ اطاعت الہٰی، صبر، وفا، اخلاص اور ایثار کا درس دیتی ہے، قربانی صرف مذہبی فریضہ نہیں بلکہ ایک مکمل اخلاقی پیغام ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہاکہ  اصل کامیابی مال و دولت نہیں بلکہ تقویٰ،خلوص اور انسانیت کی خدمت میں ہے، قومی زندگی میں قربانی، برداشت، دیانت داری اور باہمی احترام ضروری ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر ،ائیر چیف اور نیول چیف کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

اس کے علاوہ  فیلڈ مارشل عاصم منیر ،ائیر چیف اور نیول چیف کی جانب سے بھی قوم کو عیدالاضحیٰ کی خصوصی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مسلح افواج ملک میں دیرپا امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کیلئے دعاگو ہیں، افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ  عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان اور یکجہتی کی علامت ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدائے پاکستان کے اہلِ خانہ کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کرے ہیں ، شہدا کی قربانیوں نے وطنِ عزیز کی بنیادوں کو مزیدمضبوط بنایا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا