حکومت کا عید پر عوام کو بڑا ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے سستا

0
415
Refueling the car at a gas station fuel pump. Man driver hand refilling and pumping gasoline oil the car with fuel at he refuel station. Car refueling on petrol station. Fuel pump at station

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے روز عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 381 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو سہولت دی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کیلئے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کیلئے فیول پر سبسڈی بھی دی گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 1.46 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 92.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل 0.73 ڈالر کمی کے بعد 88.17 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا