اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کا اطلاق بھی فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔






